ملتان، 25مارچ(اے پی پی): ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کا غیر قانونی کمرشل تعمیرات کے خلاف آپریشن، ایم ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ڈائریکٹوریٹ کی نشاندہی پر انفورسمنٹ ٹیم نے غیر قانونی کمرشل تعمیرات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے وہاڑی روڈ پر واقع میٹل پیکج پرائیویٹ لمیٹڈ فیکٹری کے اندرقائم محمد ندیم و محمد نعیم وغیرہ کی تھہیم مارکی /میرج ہال کو سیل کر دیا۔ آپریشن میں ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم،متعلقہ بلڈنگ انسپکٹرز و پولیس نفری نے حصہ لیا