ڈپٹی کمشنرعلی شہزادسے سیوڑھا چوک اورچاہ تالاب والاکےعلاقہ مکینوں کےوفدکی  ملاقات

30

ملتان، 25مارچ(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر علی شہزاد سے سیوڑھا چوک اور چاہ تالاب والا کے علاقہ مکینوں کے وفد نے ملاقات کی۔وفد نے علاقہ میں آوراہ کتوں کی موجودگی کی شکایت کی اور بتایا کہ آوارہ کتوں کی وجہ سے علاقہ مکین خوف کا شکار ہیں۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کتا مار مہم میں سست روی کا سخت نوٹس لیا اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی کو ہدایت کی کہ کتا مار مہم کے لئے پولیس سے شوٹر حاصل کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ انسانی زندگی سے بڑھ کر اور کوئی چیز قیمتی نہیں ہے، آوارہ کتے درندے کی شکل اختیار کر گئے ہیں اس لئے انہیں ہر صورت تلف کر دیا اور پورے ضلع میں مہم چلائی جائے۔

وفد میں محمد یعقوب، کالو خان اور دیگر افراد شامل تھے۔