ایک منٹ میں 80 پاونڈ وزن کے ساتھ 22 سکواٹھ ٹرست،عرفان محسود نے چالیسواں ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا

92

 اسلام آباد،30 مارچ(اےپی پی ):عرفان محسود کا چالیسواں گینیز ورلڈ ریکارڈ منظور ہوگیا،عرفان محسود نے مصر کے رفت عبدیل فتح کا ریکارڈ توڑ دیا۔

مصر کے رفت عبدیل فتح نے ایک منٹ میں 80 پاونڈ وزن کے ساتھ 17 سکواٹھ ٹرست کئے تھے،عرفان محسود نے ایک منٹ میں 80 پاونڈ وزن کے ساتھ 22 سکواٹھ ٹرست کر کے ریکارڈ اپنے نام کر دیا۔اس طرح عرفان محسود نے چار سال کے عرصے میں چالیس گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر دئیے۔