اسلام آباد،16 مارچ (اے پی پی ): صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کے ساتھ تجارتی وثقافتی تعلقات مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے، پاکستان بنگلہ دیش کے ساتھ تعلقات کی بہت قدر کرتا ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے منگل کو یہاں بنگلہ دیش میں پاکستانی ہائی کمشنر عمران احمد صدیقی نے ملاقات کی۔ دوران ملاقات گفتگو میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان سیکرٹری خارجہ سطح پر سیاسی مشاورت اور مشترکہ اقتصادی کمیشن سے تعاون کو وسعت دینا چاہتا ہے ،پاکستانی ہائی کمشنر بنگلہ دیش کے ساتھ دوطرفہ تعلقات بہتر بنانے کے لئے کام کریں۔
صدر مملکت نے کہا کہ مشترکہ مفاد کیلئے تجارتی تعلقات ، کاروباری تعاون اور عوامی روابط بڑھانے کی ضرورت ہے، دو طرفہ ثقافتی اور سیاسی تبادلوں کے ساتھ ساتھ کھیل کے میدان میں تعاون بڑھانے کی بھی ضرورت ہے۔











