سکھر،.16 مارچ ( اے پی پی ) سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی مشیر جیل خانہ جات میر اعجاز حسین جکھرانی کی ضمانت میں توسیع کردی۔ سندھ ہائی کورٹ سکھر بنچ نے پیپلز پارٹی کے راہنما صوبائی مشیر جیل خانہ جات میر اعجاز حسین جکھرانی کی ضمانت میں توسیع کے لئے درخواست پر سماعت کی۔اس موقع پر اعجاز جکھرانی بھی عدالت میں موجود تھے۔ سماعت کے دوران وکلا کے دلائل کے بعد عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں اعجاز جکھرانی کی ضمانت میں 6 اپریل تک توسیع کردی اور اسے 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔عدالت اسی ریفرنس میں شامل خاتون ملزمہ لبنیٰ فرحاد کی ضمانت میں بھی توسیع کردی ہے۔اعجاز جکھرانی سمیت پانچ ملزمان پر 74 کروڑ کا ریفرنس دائر ہے۔تین ملزمان عباس جکھرانی،عبد لرزاق بہرانی اور سردار ظہیر جیل میں قید ہیں۔اعجاز جکھرانی سمیت 13 ملزمان پر ہیوی مشینری مینٹیننس میں کرپشن کا ریفرنس بھی دائر ہے، اس میں بھی ملزمان ضمانت پر ہیں۔











