بہاولنگر میں  پولیو مہم کا آغاز،5لاکھ 20 ہزار بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے

18

 بہاولنگر،29مارچ(اے پی پی):ضلع بھر میں سال کی تیسری پولیو مہم کا آغاز ہوگیا، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پولیو مہم کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی جس میں  ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق،  اے ڈی سی آر  سیف اللہ ساجد، سی ای او ہیلتھ نعیم عطاء، ایم ایس ڈاکٹر وحید باجوہ نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کاآغاز کیا۔

اس موقع پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق نے بتایا کہ  پولیو مہم 29 مارچ سے 2 اپریل تک جاری رہے گی، بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کےلئے 1169 موبائل، 126 فکس اور  81 ٹرانزٹ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، بہاولنگر ضلع 5 لاکھ 20 ہزار 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جانے کا ٹارگٹ پورا مقرر کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کو پولیو ویکسین پلاتے وقت پولیو ورکرز کورونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کریں ، پولیو ورکرز کی سیکیورٹی کے لئے مناسب انتظامات کئے گئے ہیں ،شہریوں سے اپیل ہے کہ اپنے بچوں کے محفوظ مستقبل کےلئے انہی پولیو قطرے لازمی پلوائیں ۔