جیکب آباد، 07 مارچ(اے پی پی ):تحصیل ٹھل میں اسسٹنٹ کمشنر عبدالستار بھیو،مختیارکار دیدار کنرانی،چیف میونسپل آفیسر محمد نواز گو کی سربراہی میں پولیس کی نفری اور ہیوی مشینری کے استعمال سے گزشتہ بیس دنوں سے سرکاری املاک پر کیے گئے قبضوں کو ہٹانے کے خلاف آپریشن جاری ہے،ہیوی مشینری کے استعمال سے قبضے کرکے بنائے گئے گھر اور بنگلوں پر آپریشن کرکے جگھیں مسمار کی گئیں۔
اسسٹنٹ کمشنر عبدالستار بھیو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ ایریگیشن اور سرکاری پلاٹس پر قبضے ختم کیے جائیں گے،آپریشن برابری کی بنیاد پر کیا جارہا ہے،عوام ہم سے تعاون کرے اور سرکاری کام میں رکاوٹ نہ بنے۔