جیکب آباد ,10 مارچ (اے پی پی ):جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں اسسٹنٹ کمشنر عبدالستار بھیو،مختیارکار دیدار کنرانی کی سربراہی میں پولیس کی نفری اور ہیوی مشینری کے استعمال سے گزشتہ 22 دنوں سے سرکاری املاک پر کیے گئے قبضوں کو ہٹانے کا آپریشن جاری ہے،ہیوی مشینری کے استعمال سے قبضے کرکے بنائے گئے کچے مکان بنگلے،اور ہوٹلوں کو مسمار کردیا گیا ہے،اسسٹنٹ کمشنر عبدالستار بھیو نے میڈیا کو بتایا کہ محکمہ ایریگیشن اور سرکاری املاک پر قبضے ختم کیے جائیں گے،آپریشن برابری کی بنیاد پر کیا جارہا ہے،کسی کو رعایت نہیں دی جارہی۔











