جیکب آباد میں غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء فروخت کرنے پرضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی، متعدد ہوٹلوں اور بیکریوں پر چھاپے۔

118

جیکب آباد، 16 مارچ(اے پی پی):جیکب آباد میں غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء فروخت کرنے اور صفائی کا ناقص نظام ہونے پر ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی، متعدد ہوٹلوں اور بیکریوں پر چھاپے، مالکان پر جرمانے عائد کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد شہر میں قائم بیکریوں اور ہوٹلوں پر غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء فروخت کرنے کی شکایات پر ضلعہ انتظامیہ کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر شھزاد احمد اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرول اتھارٹی کے انچارج محمد علی نے پولیس اور اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف ہوٹلوں اور بیکریوں پر چھاپے مار کر صفائی اور معیار چیک کیا گیا،بیکری اور کچھ دکانوں پر صفائی کا نظام بہتر نہ ہونے پر اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف دکانداروں، بیکری مالکان اور ھوٹل مالکان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے جرمانے عائد کئے گئے،صفائی کا نظام بہتر بنائے اور دوبارہ غلطی نہ کرنے کی شرط پر گرفتار نہیں کیا گیا۔