جیکب اآباد، 16 مارچ (اے پی پی): جیکب آباد میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عبدالحفیظ سیال کے احکامات پر تحصیل ٹھل کے مین رہبر چوک پر سے اسسٹنٹ کمشنر عبدالستار بھیو،تحصیلدار دیدار کنرانی اور پولیس کی بھاری نفرے کے ساتھ ہیوی مشینری کے استعمال سے سرکاری املاک پر کیے قبضے سے 70سے زائد دکانیں اور ہوٹلوں کو مسمار کردیا گیا ہے، جبکہ تحصیل ٹھل کی یوسی میرپور برڑو کے جھانگی واھ سے 20سے زائد گھروں کو مسمار کردیا گیا ہے،اسسٹنٹ کمشنر عبدالستار بھیو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن برابری کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے،جبکہ پریس کلب ٹھل کو بھی آخری شوکاز نوٹیس جاری کردیا گیا ہے جس کو دو دن کی مہلت دی گئی ہے۔











