حکومت آئین و قانون کی بالادستی اور بلا تفریق احتساب کی پالیسی پر عمل پیرا ہے؛وزیر اعظم عمران خان

81

اسلام آباد ، 17 مارچ (ے پی پی ): وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت آئین و قانون کی بالا دستی اور بلا تفریق احتساب کی پالیسی پر عمل پیرا ہے،وکلا برادری کا انصاف کی فراہمی میں اہم ترین کردار ہے ۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے بدھ کو یہاں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کی سربراہی میں وکلاء تنظیموں کے عہدیداران سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وکلا کے وفد نے حکومتی پالیسیوں کی مکمل تائید کے عزم کا اظہار کیا۔

ملاقات میں وفاقی وزیر شفقت محمود، معاون خصوصی شہزاد اکبر، سنیٹر علی ظفر، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار  اور مشیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  موجود تھے جبکہ  ممبران پاکستان بار کونسل شفقت محمود چوہان اور اشتیاق خان  ، وائس چیئرمین و سردار امجد اقبال خان، چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل عبدالباسط خان ، صدراسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راجہ زاہد محمود ، صدر  ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان سید ریاض الحسن گیلانی اور صدر ہائی کورٹ بار  راولپنڈی بینچ سردار عبدالرزاق  بھی شریک تھے۔