خوشاب میں ایک کروڑ بیس لاکھ روپے مالیت کی سرکاری اراضی ناجائز قابضین سے واگزار

60

خوشاب، 16 مارچ(اے پی پی):  جوھرأباد اینٹی کرپشن حکام خوشاب کی سرکاری اراضی ناجائز قابضین سے واگزار کروانے کی مہم کےدوران تحصیل قائد اباد کے چک نمبر تین ٹی ڈی اے میں ایک کروڑ بیس لاکھ روپے مالیت کی سرکاری اراضی ناجائز قابضین سے واگزار کروا لی، ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن خوشاب  افتخار خان بلوچ  کی نگرانی میں محکمہ ریونیو اور پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے قبضہ مافیا سے 100کنال سرکاری رقبہ واگزار کروا لیا،  واگزار کرواۓ گئے سرکاری رقبہ پر با اثر افراد عرصہ دراز سے غیر قانونی طور پر قابض تھے اور اس سے مفاد اٹھا رہے تھے، صوبائی حکومت کے ملکیتی رقبہ کی سرکاری قیمت ایک کروڑ بیس لاکھ روپے ہے۔

ڈپٹی ڈائر یکٹر اینٹی کرپشن خوشاب افتخار حسین خان بلوچ نے بتایا سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔