دشنبے: وزیر خارجہ نویں ہارٹ آف ایشیا – استنبول پراسس کے اجلاس میں شرکت کیلئے کانفرنس ہل پہنچ گئے

43

دشنبے،30 مارچ (اے پی پی )وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی،تاجکستان کے دارالحکومت دشنبے میں منعقدہ ،نویں ہارٹ آف ایشیا – استنبول پراسس کے اجلاس میں شرکت کیلئے کانفرنس ھال پہنچ گئے،سیکرٹری خارجہ سہیل محمود ،تاجکستان میں تعینات پاکستانی سفیر عمران حیدر اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ ہیں۔

وزیرخارجہ ،نویں ہارٹ آف ایشیا استنبول پراسس اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں ،وزیر خارجہ کانفرنس میں خصوصی خطاب کریں گے جس میں

وزیر خارجہ افغان امن عمل کے حوالے سے پاکستان کی مثبت کوششوں، اور علاقائی فریم ورک کے اندر، افغانستان کی ترقی اور روابط کیلئے حمایت کو اجاگر کریں گے۔