ریسکیو 1122 پشاور میں عالمی دن برائے خواتین کے حوالے سے تقریب کا انعقاد  

92

پشاور، 8مارچ (اے پی پی ): ریسکیو 1122 پشاور میں عالمی دن برائے خواتین کے حوالے سے تقریب کا انعقاد   کیا گیا ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا ہے کہ خواتین کے عالمی دن پر تمام خواتین کو سلام پیش کرتا ہوں، کیونکہ عورت ایک ماں ، بہن، بیٹی اور بیوی کے روپ میں عزت واحترام کی پیکر ہے۔

صوبائی ہیڈکوارٹر میں میں  منعقدہ تقریب سے  خطاب کرتے ہوئے ڈی جی ریسکیو 1122 کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 میں 100 سے زائد خواتین اہلکار مختلف شعبوں میں خدمات فراہم کر رہی ہیں۔ خواتین اہلکاروں میں کمپیوٹر آپریٹر ، ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنشنز، فائر فائیٹرز اور ڈیزاسٹر شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 کی خواتین اہلکار مردوں کے شانہ بشانہ عوام الناس کو ایمرجنسی میں خدمات فراہم کر رہی ہیں۔ ریسکیو 1122 ایمرجنسی سروس ہے جو ہر قسم کی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے شب وروز تیار ہے۔