بھارت سکھ یاتریوں کو بیساکھی کی تقریبات میں شرکت کی اجازت دے ؛ صدر سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی سردار ستونت سنگھ

57

شکرگڑھ، 08 مارچ (اے پی پی):صدر سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی پاکستان سردار ستونت سنگھ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی سکھ یاتریوں کو بیساکھی کی تقریبات میں شرکت کی دعوت دی ہے ، بھارتی یاتریوں کی بیساکھی کی تقریبات میں شرکت کے لیے خط لکھ دیا ، بیساکھی کی تقریبات کا آغاز 12اپریل سے ہوگا ، بھارت سکھ یاتریوں کو بیساکھی کی تقریبات میں شرکت کی  اجاز  ت   دے ۔

انہوں  نے کہا کہ  بیساکھی کی تقریبات 12 اپریل سے  22 اپریل تک جاری رہیں گی، بھارتی حکومت سے یاتریوں کیلئے کرتار پور راہداری کھولنے کی اپیل کرتا ہوں، کورونا کی آڑ میں کرتار پور راہداری ایک سال سے بند ہے ،  کرتار پور راہداری سے روزانہ  یاتریوں کا  استقبال کرنا چاہتے ہیں۔