ساہیوال نسل کی گائے میں ایمبر یو ٹرانسفر ٹیکنالوجی کے ذریعے اعلیٰ نسل کے مویشی پیدا کرنا اس شعبہ میں انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہو گا، ڈاکٹر محمو د اعجاز گورسی

73

اوکاڑہ۔29مارچ  (اے پی پی):ڈائریکٹر لائیو سٹاک پروڈکشن انسٹیوٹ بہادر نگرڈاکٹر محمو د اعجاز گورسی نے کہا ہے کہ ساہیوال نسل کی گائے میں ایمبر یو ٹرانسفر ٹیکنالوجی کے ذریعے اعلیٰ نسل کے مویشی پیدا کرنا اس شعبہ میں انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہو گا، بہادر نگر کے ماہرین اور ویٹرنری یونیو رسٹی لاہور کے تعاون سے ساہیوال گائے میں ایمبر یو ٹرانسفر کے ذریعے بچوں کی پیدائش لائیو سٹاک میں نئی منزل کی جانب بڑا قدم ہے ڈاکٹر محمود اعجاز گورسی کی زیر نگرانی ،ویٹرنری یونیو رسٹی لاہور اور بہادر نگر کے ماہرین نے مل کر اس کارنامے کو سر انجام دیا ۔ڈائریکٹر بہادر نگر فارم ڈاکٹر محمود اعجاز گورسی نے بتایا کہ ساہیوال نسل کی گائے میں ایمبر یو ٹرانسفرٹیکنالوجی ایک انقلاب ہے پاکستان میں اس سے پہلے ساہیوال نسل کی گائے پر یہ کام نہیں ہوا تھا بہادر نگر کے ماہرین نے ویٹرنر ی یونیو رسٹی لا ہور کے سائنس دانوں کے ساتھ مل کر اعلیٰ نسل کی ساہیوال گائے کے انڈوں اور ساہیوال سانڈکے سپر مز کالیبا ر ٹری میں ملاپ کروایا اور ان کی لیبارٹر ی میں ہی بڑھوتری کروائی جب وہ ایمبر یو بن گئے تو ان کو گائے کی رحم میں ٹرانسفر کر دیا گیا جس کے نتیجے میں صحت مند بچوں کی پیدائش ہو گئی۔ انہوں نے بتایا کہ ایک گائے نے ایک ہی وقت میں دو بچوں کو جنم دیا ہے جو کہ ساہیوال نسل کی گائے کی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے ۔ڈائریکٹر بہادر نگر فارم ڈاکٹر محمود اعجاز گورسی نے اپنے سائنسدانوں ڈاکٹرسید سبطین رضا ،ڈاکٹر منصور مبین ،ڈاکٹر غلام مرتضی ،ڈاکٹڑ مظفر اکمل ،ڈاکٹر منور احمد ،ڈاکٹر حمزہ جاوید اور ویٹر نری یونیو رسٹی لاہور کے سائنسدانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی انتھک محنت کے نتیجے میں یہ کام ممکن ہوا ۔انہوں نے صو بائی وزیر سردار حسنین بہادر دریشک ،سیکر یٹری لائیو سٹاک کیپٹن (ر) ثاقب ظفر ،ڈا ئر یکٹر جنرل ایکسٹینشن ڈاکٹر نوید احمد خان نیازی اور ڈاکٹر جنرل ڈاکٹر محمود اختر کی شبانہ روز کاوشوں ،رہنمائی اور بھر پور معاونت کو اس کامیابی کی کلید بتاتے ہوئے کہا کہ لائیو سٹاک کی بہتری کے لئے وزیر اعلی سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق ہم اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے ادارہ کی بہتری ریسرچ کے معیا ر کو مزید بہتر بنانے اور جدید تحقیقات کی روشنی میں نئے پراجیکٹس کے لئے بھی کام جاری رکھا جائے گا ۔