قومی اسمبلی کا اجلاس جمعرات کی شام 4 بجے تک ملتوی کردیا گیا

33

اسلام آباد۔29مارچ  (اے پی پی):قومی اسمبلی کا اجلاس جمعرات کی شام 4 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔ پیر کو قومی اسمبلی کا اجلاس جاری تھا کہ پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ نے کورم کی نشاندہی کردی۔ گنتی کے بعد کورم پورا نہ ہونے پر سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان کا اجلاس کچھ دیر کے لئے ملتوی کردیا۔ تاہم کچھ دیر بعد کورم دوبارہ پورا نہ ہوسکا جس کی وجہ سے ایوان کا اجلاس جمعرات کی شام چار بجے تک ملتوی کردیا گیا۔