سیالکوٹ27،مارچ(اے پی پی) ضلعی انتظامیہ کی جانب سےسرکاری اراضی قبضہ مافیا کے خلاف جاری آپریشن میں تیزی، ریلوے روڈ پر تحصیل کونسل سیالکوٹ کی زمین پر1993ءمیں غیر قانونی پٹرول پمپ کو بند کر کے جگہ کو واگزار کروا لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ طاہر فاروق کی ہدایت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میر محمد نواز اور اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ سونیا صدف نے تحصیل کونسل، پولیس اور ریونیو سٹاف کے ہمراہ رات گئے کارروائی کرکے غیر قانونی پیٹرول پمپ کو سیل کرکے سرکاری اراضی واگذار کروا لیں ۔ سرکاری اراضی پر 1973ءپر غیر قانونی طور پر قبضہ کیا گیا اور1993ءمیں اس پر ایک پٹرول پمپ قائم کیا گیا۔ واگزار کروایا گیا رقبہ کی مارکیٹ ویلیو12کروڑروپے ہے ۔ ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے قبضہ مافیا کے خلاف جاری مہم میں واگزار کروائی جانے والی اراضی پر ناجائز قابضین پر ناجائز قبضہ اور زمین کے غیرقانونی استعمال پر ایف آئی آر بھی درج کروائی جائے گی اور زمین کے استعمال کے مطابق اس سے کرایہ بھی وصول کیا جائے گا۔