سعودی عرب  میں سفارت خانہ پاکستان میں یوم پاکستان کی سادہ اور پروقار تقریب  منعقد  کی گئی

42

ریاض، 23 م مارچ ( اےپی پی): سعودی عرب  میں سفارت خانہ پاکستان میں یوم پاکستان کی سادہ اور پروقار تقریب  منعقد  کی گئی جس میں سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز نے پرچم کشائی کی۔ دارالحکومت ریاض میں سفارت خانہ پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے سفارتی افسران اور عملے نے شرکت کی ۔ سفیر پاکستان نے قومی ترانے کی دھن میں پرچم کشائی کی ۔اس موقع پر سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم پاکستان کا دن تجدید عہد کا دن ہے اور ہمیں یہ عہد کرنا ہوگا کہ ہمیں ملکر ملکی ترقی کو یقینی بنانا ہے۔ تقریب میں صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔