سکھر؛کراچی ایکسپریس کے حادثے میں فوج ، رینجرز اور ایدھی عملہ ریسکیوآپریشن  میں مصروف

71

سکھر،07مارچ(اے پی پی):کراچی سے لاہور جانے والی 15 اپ کراچی ایکسپریس کی  سانگی ریلوے اسٹیشن کے قریب 9بوگیاں پٹری سے اتر گئیں ، جس کی اطلاع ملتے ہیں پنوں عاقل چھاونی سے پاکستان آرمی کے جوان، سکھر سے رینجرز اور ایدھی اہلکار فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئے ۔حادثے کی جگہ سے روڈ دو کلومیٹر دور ہے جس کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

آخری اطلاعات آنے تک تین افراد تشویشناک حالت میں سکھر منتقل کر دیے گئے ہیں، زخمیوں کی تعداد چالیس ہو گئی ہے اور ایک خاتون کی  جاں بحق  ہونے تصدیق کی گئی ہے ،جن کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔