وزیراعظم عمران خان کا  اعتماد کا  ووٹ حاصل کرنے پر پی ٹی آئی بلوچستان کے ورکرز کا کوئٹہ پریس کلب کے باہر جشن

117

کوئٹہ 06 مارچ (اے پی پی ): وزیراعظم پاکستان  عمران خان نے پارلیمنٹ سے اعتماد کا  ووٹ حاصل کرنے پر پی ٹی آئی بلوچستان کے رہنماء اور ورکرز کی بڑی تعداد نے کوئٹہ پریس کلب کے باہر جشن منایا اور اس موقع پر مٹھایاں بھی  تقسیم کی گئی وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا پارلیمنٹ سے 178 ووٹ حاصل کرنے پر پی ٹی آئی بلوچستان کوئٹہ سٹی کے سنئیر نائب صدر عالم خان کی قیادت میں سینئر رہنماوں سمیت ورکرز کی بڑی تعداد نے  عمران خان سے  اظہار یکجہتی کی اور موقع پر  کارکنان نے وزیر اعظم پاکستان کے حق میں نارے بازی کی پی ٹی آئی بلوچستان کے ورکرز نے مٹھایاں تقسیم کی اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا ۔