سکھر۔1مارچ (اے پی پی):سکھر میں تین روزہ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کاآغاز ہو گیا ، پہلے روز پنجاب اور کے پی کے سمیت سندھ گرین اور سندھ بلو میں مقابلہ ، کھلاڑیوں کی جانب سے زبردست کھیل کا مظاہرہ ۔. ٹورنامنٹ آرگنائزرکا کہنا ہے کہ یہ ٹورنامنٹ پاکستان کی تاریخ میں ایک یادگار اور منفرد ٹورنامنٹ ثابت ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ کے زیر اہتمام سکھر کے پی سی بی گراؤنڈ میں ہونا والا چار روزہ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح ہو گیا ، افتتاحی تقریب میں پی اے بی صوبہ سندھ کے رہنما مظفر علی قریشی ، نامور کرکٹر آغا جاوید پٹھان ،پی اے بی سکھر کے صدر و پروگرام کو آڈینیٹر حافظ سہیل احمد،آرگنائیزر ٹورنامنٹ مسسز سہیل سمیت سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کے سید نصیر شاہ ، پی اے بی کے جنرل سیکریٹری رحمت اللہ معزز شہریوں ، کرکٹ سے وابستہ سنئیر کھلاڑیوں اور پی اے پی سندھ کے رہنما و شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی افتتاحی میچ پنجاب اور کے پی کے اور سندھ بلو اور سندھ گرین کے مابین کھیلا گیا ، دونوں کٹگیریز میں کھلاڑیوں اور با?لرز نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا ، اس موقع پر پی اے بی کی جانب مہمان گرامی کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کی گئی ، تقریب سے خطاب کے دوران مہمان گرامی کا اور کرکٹر کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ نا صرف سندھ بکہ پاکستان کی تاریخ میں ایک یادگار اور منفرد ٹورنامنٹ ہے ، پاکستان ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈنے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کر کے لوگوں کے دل جیت لئے ہیں ، دوسری جانب پاکستان ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ ڈسٹرکٹ سکھر کے صدر و پروگرام کو آڈینیٹر حافظ سہیل احمد،آرگنائیزر ٹورنامنٹ مسسز سہیل ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے کیلئے محکمہ کھیل سندھ، سکھر انتظامیہ ،منتخب نمائندگان ، سیاسی و سماجی شخصیات ،بیورو کریٹس ،افسران ،آئی بی اے کے وائس چانسلر سمیت ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن اور دیگر تنظیموں اور محکموں کی جانب سے تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔