سینٹ انتخابات 2021؛ وزیراعظم عمران خان نے اپنا ووٹ پول کر دیا

74

اسلام آباد،3مارچ  (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان 11 بج کر 52 منٹ پر قومی اسمبلی ہال آئے اس دوران ارکان نے ڈیسک بجائے اور عمران خان زندہ باد کے نعرےلگائے۔وزیر اعظم کے ہمراہ شاہ محمود قریشی،مراد سعید،ملک عامرڈوگر،پرویز خٹک بھی ایوان میں آئے۔وزیر اعظم نے آتے ہی اپنا ووٹ ڈالا۔

انہوں نے پولنگ بوتھ نمبر ایک سے اپنا بیلٹ حاصل کیا اور ووٹ ڈالا اس دوران ارکان نے  ایک بار پھر نعرے بازی کی۔تاہم ریٹرننگ آفیسر نے انہیں نعرے بازی سے روک دیا۔اس دوران ارکان نے ان کے ساتھ تصویریں بھی بنوائیں۔وزیر اعظم ووٹ ڈالنے کے فوری بعد ہال سے وفاقی  وزیر مراد سعید کے ہمراہ چلے گئے۔