لاہور؛برطانوی ادارے بروک کے تحت محکمہ لائیو سٹاک میں دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا اختتام

75

لاہور، 3 مارچ (اے پی پی): برطانوی ادارے کے تحت محکمہ لائیو سٹاک لاہور میں تربیتی ورکشاپ کا اختتام کیا گیا۔ دو روزہ تربیتی ورکشاپ میں شرکاء کو جانوروں کی فلاح وبہبود بارے تربیت فراہم کی گئی، وزیر لائیو سٹاک سردار حسنین بہادر دریشک نے اختتامی تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بروک ایک بہترین فلاحی ادارہ ہے جسکی مہارت سے فائدہ اٹھانا ناگزیر ہے۔

  وزیر لائیو سٹاک نے کہا کہ بے زبان جانوروں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنا انسانیت کی بہترین مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ خدمات کی بہترین فراہمی یقینی بنانے کیلئے تربیتی امور کو سروس کا حصہ بنائیں۔  تربیتی ورکشاپس میں شرکاء کی شمولیت کارکردگی کی بنیاد پر ہونی چاہیےجبکہ  وزیر لائیو سٹاک نے فیلڈ سٹاف کی خدمات کو سراہتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، پروگرام مینجر بروک نے فلاحی امور بارے محکمہ لائیو سٹاک کے تعاون کو سراہا۔

اختتامی تقریب میں ڈائریکٹر جنرل توسیع، ڈائریکٹر لاہور ڈویژن، ڈائریکٹر کمیونیکیشن، ایڈیشنل ڈائریکٹر لاہور اور پی ایس او نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر وزیر لائیو سٹاک سردار حسنین بہادر دریشک نے شرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔