شہر اولیاء میں تجاوزات مافیا کے خلاف فیصلہ کن کریک ڈاون لانچ کر دیا گیا

54

ملتان، 15 مارچ(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر قمرالزمان قیصرانی کی  ہدایت پر شہر اولیاء میں تجاوزات مافیا کے خلاف فیصلہ کن کریک ڈاون کا آغاز ہو گیا ہے،   ڈپٹی کمشنر نے پورے شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے کا حکم دیا ہے۔

تجاوزات کے خلاف آپریشن کی قیادت اے سی سٹی خواجہ عمیر محمود نے کی، اے سی سٹی نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمہ کے لئے فیصلہ کن کاروائی کی جارہی ہے، تجاوزات کی زد میں آنیوالا سامان واپس نہیں کیا جائے گا، تجاوزات کرنیوالا اب جیل جائے گا تجاوزات مافیا کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی،  تجاوزات مافیا سڑکوں پر دکانیں سجا کر ٹریفک کے لئے مسائل پیدا کرتا ہے۔

 ا یم ڈی اے  اور نشتر روڈ  پر کاروائی شروع کر دی گئی ہے، ٹینک چوک ائر پورٹ روڈ  تک تجاوزات کا صفایا کر دیا گیا ہے نشتر روڈ پر قائم تمام تھڑے مسمار کر دیئے گئے ہیں سڑک کنارے تعمیر کئے گئے  تندور توڑ دیئے گئے  برگر شاپس کے کیبن اٹھا لئے گئے ہیں میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے عملے نے تمام سامان قبضے میں لے لیا ہے۔