پنجاب کی سب سے  خوبصورت پناہ گاہ تزئین و آرائش کے آخری مراحل میں داخل

44

ملتان، 15 مارچ(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر قمرالزمان قیصرانی کا جنرل بس اسٹینڈ میں زیر تکمیل پناہ گاہ کا دورہ کیا اور  پناہ گاہ کی آرائش بارے ہدایات دیں پناہ گاہ کے لان میں درخت لگانے اور مرکزی گیٹ کے باہر پھولدار پودے لگانے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں مرکزی ہال، لان اور واش رومز کی تکیمل کے کام کا جائزہ بھی  لیا۔

ڈپٹی کمشنر قمرالزمان قیصرانی نے کہا پناہ گاہ میں 46 افراد کے ٹھہرنے کے لئے بیڈ لگائے جائیں گے اور دوسری منزل میں خواتین کی رہائش کا انتظام کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ بےگھر،مزدورں اور مسافروں کو گھر جیسا پُر سکون ماحول فراہم کیا جائے گا اور کہا پناہ گاہ کا افتتاح بہت جلد کیا جائے گا۔

سیکرٹری آرٹی اے و ایڈمنسٹریٹر جنرل بس اسٹینڈ رانا محسن بھی دورے میں ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے۔