صحت مندانہ سرگرمیوں کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے؛چیئر مین پی ایچ اے ملتان اعجاز حسین جنجوع

44

ملتان،  30 مارچ (اے پی پی): چیئر مین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا ہے کہ عوامی تفریح کے لیے اقدامات نا گزیر ہیں، صحت مندانہ سرگرمیوں کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے امیر آ باد پارک میں درجن سے زائد پلکن کے درختوں کی شجر کاری کے موقع پر کیا۔انہوں نے کہا کہ پی ایچ اے صحت مندانہ سر گرمیوں کے فروغ کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہا ہے،پارکوں میں عوام بہترین تفریحی سہولیات مہیا کر رہے ہیں ،پارکوں میں درختوں کی شجر کاری سے ماحول میں بہتری آئے گی۔