صوابی پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، 41 مشتبہ افراد کو گرفتار 

102

صوابی ،21مارچ(اے پی پی ):  سرکل رزڑ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا، جس دوران دو سہولت کار، دو منشیات فروش سمیت 41 مشتبہ افراد کو  گرفتار کیا گیا جبکہ 3 پستول،3020گرام چرس  بھی برآمد کیا گیا۔

سرچ آپریشن  دیہہ پرمولی،مہر علی،شیردرہ،نارنجی،قمر ڈھنڈ،سپین کانی،شیخ جانہ،کالوخان و دیگر آس پاس پہاڑی علاقہ جات میں مفروران کے ٹھکانوں پر کیا گیا،20 گھروں کی بذریعہ لیڈی کنسٹبلز چیکنگ کی گئی۔

ڈی پی او صوابی نے کہا کہ سرچ آپریشنز سے سماج دشمن عناصر کی سرکوبی کی جائے گی، سرچ آپریشنز کا مقصد مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھتے ہوئے شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے۔