صوبائی وزیر سماجی بہبود وبیت المال سید یاور عباس بخاری کا دورہ صنعت زار

63

ملتان، 17مارچ(اے پی پی): صوبائی وزیر سماجی بہبود وبیت المال سید یاور عباس بخاری نے  آج  بروز بدھ صنعت زار کی اپ گریڈیشن منصوبے کا افتتاح کیا، منصوبے پر19 ملین  لاگت آئی ہے۔ چیئرپرسن صنعت زار وایم پی اے سبین گل نے بریفننگ دی، ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر مزمل یار نے سماجی بہبود کے منصوبوں بارے آگاہ کیا۔

صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سید یاور عباس بخاری نے کہا کہ حکومت خواتین کی ترقی کے لیے کام کررہی ہے اور کہا خواتین کو گھریلو دستکاریوں،بیوٹیشنن کے جدیدکورسز کروائےجائیں گے،  ماحول بہتر دیا گیاکارکردگی کو بھی بہتر بنائیں ۔

سید یاور عباس بخاری نے ڈویژن بھر کے سوشل ویلفیئر افسران کے اجلاس سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ  سماجی بہبود کے افسران معاشرے میں بہتری کے لیے کوشاں رہیں ،  افسران محکمانہ ذمہ داریاں دیانت داری فرض شناسی سے انجام دیں ،  افسران کی کارکردگی مانیٹر ہو گی ، کارکردگی کی بنیادپر ٹرانسفر پوسٹنگ ہو گی ۔ انہوں نے  کہا اپنے اخلاق کو بہتر بنائیں معاشرے میں تبدیلی کے لیے اپنے اندر تبدیلی لائیں ، پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے میں آپ سب سفیر ہیں ،  اللہ نے آپ کو اس محکمہ میں خدمت اور عبادت کا موقع دیا  ہے فائدہ اٹھائیں۔