عارف والا؛ تیز رفتار کار موٹر سائیکل رکشہ سے ٹکرا کر الٹ گئی ،باپ بیٹا جاں بحق

73

عارف والا،  12 مارچ(اے پی پی )؛ بورے والا روڈ پر نواحی گائوں 167/ ای بی کے قریب تیز رفتار کار موٹر سائیکل رکشہ سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں 299/ ای بی کا رہائشی 25 سالہ محمد  آصف اور اس کا 6 سالہ بیٹا محمد احمد جان کی بازی ہار گیا جبکہ چھ افراد زخمی ہوگئے، ریسکیو اہلکاروں نے  زخمیوں اور باپ بیٹے کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا  ہے ۔