سیالکوٹ، 14مارچ(اے پی پی): وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ایک کھلاڑی سب سے بھاری ہے، عمران خان نے ہر طرح کی رنگ بازی کا سینٹ میں جس طرح جنازہ نکالا وہ عوام کے سامنے ہے۔
یہ بات انھوں نے رہنگ کھوکھراں میں سوئی گیس کی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح کرنے کے سلسلہ میں اہلیان دیہہ کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ باپ کے بل بوتے پر جعلی راجکماری نااہل ملکہ کو کیا پتا کہ گاؤں میں رہنے کس قدر محنت کرکےاپنےبیٹیوں کے خواب پورے کرتا ہے اور اس کا نوجوان بیٹاڈگری لیکر نوکری کیلئے دھکے کھاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ غریب کی بات کرنے والے صرف غریب کا مذاق اڑاتے ہیں، باہمت بزرگ پروگرام سے بزرگ والدین اب کسی پر بوجھ نہیں رہے،پسے ہوئے طبقے کو اپنا گھر دینے کیلئے بینکوں کو شامل کیا ہے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تعلیم کو عام کرنے میں مصروف عمل ہیں،یونیورسٹیز اور فنی تعلیم کے اداروں کا جال بچھایا جارہا ہے، کسانوں کے مسائل حل کرنے کیلئے سستی بجلی اور رعائتی داموں کھادیں فراہم کرنے جارہے ہیں ۔
بیرسٹر جمشید غیاث ،ملک شمس الحق، ملک محسن اور ملک رفیق مونگھڑ سمیت، پی ٹی آئی کے مقامی کارکنوں سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادنے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔