قومی یوگادن کےموقع پر بورے والا میں تقریب کا انعقاد، صحت مند پاکستان بنانے کا عزم دہرایا گیا

100

بورے والا،07 مارچ(اے پی پی ):پاکستان یوگا کونسل کی طرف سے ملک بھر میں آج یوگا کا قومی دن منایا گیا، اس سلسلہ میں یوگا کلب بورے والا کی جانب سے یوگا گراونڈ سٹیڈیم میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب سے خطاب میں یوگا ٹیچر طاہر سلیم بلوچ اور انسپکٹر رضوان واحد نے اپنے خطاب میں کہا کہ یوگا کا آغاز پاکستان کے علاقہ موہنجوداڑو سے 7000 سال قبل ہوا تھا جسکے آثار آج بھی یہاں موجود ہیں، یوگا ہماری تاریخی ثقافت ہے جس نے دنیا بھر کو صحت مند سرگرمیوں کا آرٹ سکھایا اور اس پر ہمارا حق ہے۔

انہوں  نے  کہا کہ اپنی تاریخی ثقافت پر غیروں کی اجارہ داری نہیں ہونے دیں گے اور پاکستان کی تمام یوگا تنظیموں کی باہمی مشاورت سے ہر سال 20 فروری کو پاکستان بھر میں یوگا کا قومی دن منایا جائے گا کیونکہ ہمارا عزم صحت مند پاکستان ہے۔