ماہ رمضان میں اشیائے ضروریہ کی سپلائی اور انکی مقررہ قیمتوں پر دستیابی کے لئے اقدامات شروع

18

 

ملتان،26 مارچ(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی زیرصدارت سپلائی چین منیجمنٹ کمیٹی کا  پہلا اجلاس منعقد ہوا ، جس  میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد طیب خان، اسسٹنٹ کمشنرز خواجہ عمیر محمود،آبگینےخان اور محمدزبیر کے علاوہ محکمہ زراعت،خوراک،لائیو سٹاک اور مارکیٹ کمیٹی کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلع کی آبادی کو مدنظر رکھتے ڈیمانڈ کا جائزہ لیا گیا، ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے اشیائے ضروریہ کی سپلائی چین کو مستحکم کرنے کے لئے ہدایات جاری کیں اور کہا کہ سبزی،فروٹ،دال، چینی،آٹا،چاول،چینی اور بیسن کی سپلائی میں کوئی کمی نہیں آنی چاہیے۔اور محکمہ لائیو سٹاک چکن اور گوشت کی سپلائی کو یقینی بنانے کے لئے ہوم ورک مکمل کر لیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ رمضان میں لیموں کی قلت کی وجہ سے  قیمتوں میں عدم استحکام رہا ہے۔اس ماہ صیام میں لیموں کی دستیابی یقینی بنانے کے لئے لائحہ تیار کیا جائے۔

انہوں نے کہا تمام پرائس مجسٹریٹس چینی کے ذخیروں اندوزں کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز کریں۔جن ڈیلرز کے اشیائے ضروریہ کے سٹاک رجسٹرڈ ہیں ان بارے روزانہ کی بنیاد پر جائز ہ لیا کریں  کہ وہاں سے مارکیٹ کو کتنی سپلائی جاری کی جاتی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ مارکیٹ میں پیاز اور سبز مرچ کی سپلائی بڑھ رہی ہے، اپریل میں ٹماٹر کی نئی فصل آنے سے قیمتوں میں استحکام رہے گا، اس کے علاوہ شہر میں سبزی اور فروٹ کے  پانچ بڑے کولڈ سٹوریج موجود ہیں۔بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ غلہ منڈی اور اطراف میں 98 گودام موجود ہیں