مری، 18 مارچ (اے پی پی ): وزیراعظم کے گرین اینڈکلین پاکستان پروگرام کے تحت پاک آرمی کی جانب سے مری میں درختوں کی افادیت اورشجرکاری کے حوالے سے کوہساریونیورسٹی کے مین کیمپس میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے جنگلات اور پہاڑوں کی کٹائی کوماحول کیلئے انتہائی خطرناک قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ درختوں کی کٹائی سے ماحول اورموسموں پرمنفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔
تقریب کے اختتام پرافسران، سول سوسائٹی اورطلباوطالبات نے درخت لگاکرشجرکاری مہم میں حصہ لیا۔اس موقع پرآگاہی واک بھی انعقاد کیا گیا، واک میں آرمی کے افسران ،جوان،سول سوسائٹی سمیت یونیورسٹی کے طلباء وطالبات نے شرکت کی۔ واک کےشرکاء کوہساریونیورسٹی میں کیمپس سے جھیکاگلی تک پہنچے جہاں واک کا اختتام ہوا ۔











