مظفرگڑھ ؛ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر کا  تحصیل علی پور کے قصبہ  خیر پور سادات  کا  دورہ

74

مظفرگڑھ،21 مارچ(اے پی  پی ):ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر خان  نے  تحصیل علی پور کے قصبہ  خیر پور سادات  کا  دورہ کیا، بابر خان نے پختون رہنما حاجی روز الدین پٹھان کے زیر اہتمام تقریب میں شرکت کی ۔

ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی بابر خان نے اس موقع پر کہا کہ پختون برادری کی محبتوں کا مقروض رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان جانے والے پختون برادری کو جو مسائل پیش آتے ہیں وہ جلد حل ہوں گے ۔

 ڈپٹی سپیکر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے یہاں آنے کا مقصد بھی یہی ہے کہ پورے صوبہ پنجاب میں جتنے میرے ضلع موسیٰ خیل اور شیرانی کے لوگ بستے ہیں، ان سے وہ ملیں اور ان کے حالات و مسائل کے بارے میں معلوم کریں اور پھر انھیں مل کرحکومت کے حوالے سے اپنے حالات بتاؤں۔

 ڈپٹی سپیکر بابر خان نے مزید بتایا کہ وہ ضلع موسیٰ خیل اور شیرانی کی نمائندگی کرتے ہیں جو صوبہ بلوچستان کے انتہائی پسماندہ ترین اضلاع ہیں اور وہاں کے لوگوں کی مشکلات بہت زیادہ ہیں لیکن اس کے باوجود انہوں نے اپنے لوگوں کے مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے اور خدا کے فضل وکرم سے کافی ہمارے کام ہوئے بھی ہیں اور بہت سے کام ابھی چل رہے ہیں اور کچھ میرے علاقے کے بہت بڑے پروجیکٹ ہیں جو ابھی پائپ لائن میں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے عوام سے جو وعدے کئے ہیں، انشاء اللہ ان کو ہم پورا کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔

آخر میں ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی بابر خان نے کہا کہ مجھے اپنے لوگوں سے اتنی زیادہ محبت ہے اور انھیں مجھ سے اتنی زیادہ محبت ہے کہ ہم ایک دوسرے سے دور نہیں رہ سکتے۔