مظفرگڑھ؛ ٹرالر اور ٹرک کے درمیان تصادم ،دو افراد جاں بحق ایک زخمی

56

مظفرگڑھ، 22 مارچ(اے پی پی ): ڈیرہ غازی خان روڈ، پٹرولنگ چک پوسٹ نزد رند اڈا  کے قریب ٹرالر اور ٹرک کے درمیان تصادم کے  نتیجے میں   دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو  گیا ہے ، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 مظفرگڑھ کی 5 ایمبولینسز ، ریسکیو وہیکل اور 15 سے زائد ریسکیو جوانون   نے  جائے حادثہ پر بروقت رسپانس کیا  اور  فوری ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے زخمی شخص کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انتہائی تشویشناک حالت میں ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان منتقل کر دیا گیا جبکہ  حادثے میں  جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشوں  کو تین گھنٹے سے زائد ریسکیو آپریشن جاری رکھتے ہوئے ٹرالر کی باڈی کاٹ کر نکالا اور فوری کور کرتے ہوئے بصیرہ ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا گیا ہے ۔