ملتان؛چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا ریسکیو آپریشن، 3 بھکاری بچے حفاظتی تحویل میں لے لئے

67

ملتان، 05 مارچ (اے پی پی ): چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو  نے  ریسکیو آپریشن کرتے  ہوئے   تین   بھکاری بچوں کو حفاظتی تحویل میں لے  لیا ہے ، دوران ریسکیو آپریشن حفاظتی تحویل میں لئے گئے بھکاری بچوں میں 10 سالہ رضوان ولد الطاف ، 12 سالہ احمد علی ولد ریاض ، 12 سالہ رمضان ولد شبیر شامل ہیں۔

 بچوں کو نادرن بائی پاس اور بوسن روڈ سے حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے ، بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے لواحقین کی تلاش جاری ہے۔