ملتان، 26 مارچ (اے پی پی): آر پی اوسید خرم علی نے ملتان ریجن سے کمپیوٹر کورس مکمل کرنے والے پولیس افسران میں اسناد تقسیم کیں۔
آر پی او نے کہا کہ تمام تھانوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کر دیا گیا ہے ، جس سے دفتری ریکارڈ مرتب کرنے سے لیکر مجرموں کے سراغ میں مدد لی جا سکے گی انہوں نے کہا کہ کمپیوٹر انٹرنیٹ نے فاصلوں کو سمیٹ دیا ہے،جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا وقت کی ضرورت ہے۔