ملتان؛کورونا ایس او پیز  کیخلاف ورزی پر 11 دکانیں اور 2 ریسٹورنٹس سیل

73

ملتان، 22مارچ(اے پی پی ):کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسسز کے  باعث  ضلعی انتظامیہ نے ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے اقدامات سخت کردئیے ہیں ۔پابندی کے باوجود دکانیں کھلی رکھنے پر گزشتہ24گھنٹوں کے دوران تین دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں اور11 دکانیں اور 2 ریسٹورنٹس سیل کئے گئے ہیں۔

 اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے انڈور ڈائننگ پر بندو خان اورکوئٹہ قاری پیالہ ریسٹورنٹس کو سیل کر دیا  ہے ۔انہوں  نے   شہر کے بڑے 8 میرج ہالز اور مارکیز کا بھی معائنہ کیا گیا اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ہائیکورٹ کے قریب واقع شنگریلہ مارکی پر50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔

 پرائس مجسٹریٹ نعمان عابد نے9 دکانیں سیل کیں اور ایک دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔ دکانیں معصوم شاہ روڈ،دہلی گیٹ،بوسن روڈ اور سمیجہ آباد ایریا میں سربمہر کی گئیں ہیں۔

 پرائس مجسٹریٹ طارق ولی نے نواب پور اور نواں شہر کے علاقہ میں2 دکانوں کو سیل کر دیا جبکہ   پرائس مجسٹریٹ ظفراقبال نے لاک ڈاون کے باوجود دکانیں بند نہ کرنے پر2 دکانداروں پر تھانہ شاہ رکن عالم میں مقدمہ درج کرا دیا گیا ۔