ملتان؛ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کی سٹریٹ کرائم کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کی ہدایت

80

ملتان، 03 مارچ (اے پی پی ): ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب  نے  سٹریٹ کرائم کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات  کی  ہدایت کر دی  ہے، حساس مقامات اور مارکیٹس میں سیکیورٹی کیمروں کی تنصیب اور موثر گشت یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی۔

 ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب سے ڈی پی او وہاڑی اور اے آئی جی ڈسپلن  نے بدھ کو یہاں   ملاقات کی ہے،  ملاقات میں امن و امان کی صورتحال اور پولیس اصلاحات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اے آئی جی ڈسپلن عمران شوکت اور ڈی پی او وہاڑی زاھد نواز مروت نے بریفنگ بھی دی۔

کیپٹن (ر )ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام صلاحیتیں صرف کرینگے ، جرائم کے خاتمے کیلئے اشتہاریوں اور عادی مجرموں کیخلاف گھیرا تنگ کیا جائے ۔