کوئٹہ 03 مارچ (اے پی پی )بلوچستان اسمبلی میں نئے سینیٹر کے انتخاب کیلئے ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے اپنا ووٹ کاسٹ کرلیا ہے جبکہ اسپیکر صوبائی اسمبلی عبدالقدوس بزنجو، پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند ،سابق وزیر اعلی بلوچستان ثناء اللہ زہری سمیت 49ارکان اسمبلی نے اپنا ووٹ کاسٹ کرلیا ہے۔











