ملتان؛  قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن ،232کنال زمین واگزار کرالی گئی

63

ملتان، 3مارچ(اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن  جاری ،تحصیل صدر کے علاقے بستی ملوک میں 232کنال زمین واگزار کرالی گئی ہے،زمین کی مالیت8 کروڑ70 لاکھ روپے بنتی ہے۔ زیر قبضہ زمین کے168 کنال ایریا پر گندم کی فصل کاشت کی گئی تھی، گندم کی فصل بھی قبضہ میں لے لی گئی ہے ۔گندم  فروخت کرکے رقم سرکاری خزانہ میں جمع کرائی جائے گی ،چارے کی فصل پر ٹریکٹر کے ذریعے ہل چلا دیئے گئے ہیں۔ قبضہ مافیا نے پانچ مرلہ سکیم کے29 ایکڑ رقبہ پر بھی قبضہ کررکھا تھا ،قابضین کے خلاف تھانہ بستی ملوک میں مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے۔

آپریشن کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر صدر آبگینے خان نے کی تحصیلدار صدر غنی خان،ایس ایچ او تھانہ بستی ملوک اور پولیس کی نفری  ہمراہ تھی۔