صوبہ خیبر پختونخوا کے نوجوان صلاحیتوں کے اعتبار سے کسی کم نہیں: گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان

72

(AIAA)پشاور،3مارچ(اے پی پی): گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان سے امریکن انسٹی ٹیوٹ آف ایئروناٹکس و اسٹروناٹکس

کے زیر اہتمام ڈیزائن، بلڈ اینڈ فلائی مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی نوجوان اور باصلاحیت ٹیم نے گذشتہ روز گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ گورنر خیبرپختونخوا نے دنیا کے 113 ممالک کے نامور تعلیمی اداروں کے مابین ریڈیو کنٹرولڈ ائیرکرافٹ کے ڈیزائن اور تیاری مقابلے میں بہترین کارکردگی دکھانے اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی ٹیم کو مبارکباد دی اورنوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کیلئے ان کو نقد انعام سے نوازا اور ٹیم میں شامل طلباء کو شیلڈز بھی دیں۔

اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان کاکہناتھا کہ ہمارے ملک اور خصوصا صوبہ خیبر پختونخوا میں نوجوان صلاحیتوں کے اعتبار سے کسی کم نہیں ہے،حکومت نوجوان نسل کو بہترین تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لئے پوری کوشش کر رہی ہیں تاک ہماری نوجوان نسل جدید چیلنجوں سے نبرد آزماہوسکے اوردنیامیں پاکستان کانام روشن کرسکیں۔گورنرسے ملاقات کرنیوالی دس رکنی ٹیم کی سربراہی ریکٹر جی آئی کے انسٹی ٹیوٹ جہانگیر بشر اورٹیم کے مشیر ڈاکٹر عابد عمران نے کی۔انہوں نے گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کا طلباء کی حوصلہ افزائی، ٹیم کے ٹیلنٹ کی تعریف اور بہترین مہمان نوازی پر بھی شکریہ ادا کیا۔