ملتان؛ وزیراعظم کے شجرکاری وژن پر عمل جاری، کمشنر   نے  پلکن کے 700 تیار درخت لگانے کیلئے ایک اور ایونیو کا انتخاب  کر لیا

100

ملتان، 02 مارچ (اے پی پی ): وزیراعظم کی  شجرکاری وژن  کے  مطابق    ملتان میں شجرکاری  مہم جاری  ہے ،  کمشنر ملتان  نے  پلکن کے 700 تیار درخت لگانے کیلئے ایک اور ایونیو کا انتخاب  کر لیا ہے ۔ڈویژنل انتظامیہ، پی ایچ اے ملتان میں گرین کؤر اضافے کیلئے ہمقدم ہیں۔

کمشنر ملتان جاوید اختر محمود، ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے درخت لگایا،چئیرمین پی ایچ اے اعجاز جنجوعہ،ڈی جی شفقت رضا بھی موجود تھے۔کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ ملتان کے درجہ حرارت میں ایک سینٹی گریڈ کمی لانا میرا عزم ہے، ڈویژن میں 4 لاکھ سے زائد پودے لگائے جا چکے ہیں۔جاوید اختر محمود نے کہا کہ چھوٹے پودوں کی حفاظت تیار درختوں سے مشکل ہوتی ہےتیار درخت لگاکرانکی حفاظت کا میکنزم بھی بنایا گیا ہے ۔انہوں   نے کہا پلانٹ فار پاکستان صرف مہم نہیں مقصد ہے۔

 ڈی سی او نے کہا کہ شہری شجرکاری مہم میں شامل ہوکر انتظامیہ کا ساتھ دیں اور کہا نسل نو کی بقا کیلئے شجرکاری اہم ہے۔ چئیرمین پی ایچ اے اعجاز جنجوعہ نے کہا کہ شجرکاری پی ٹی آئی حکومت کے منشور کا حصہ ہے اور کہا آج سے پہلے کسی حکومت نے شجرکاری پر توجہ نہیں دی۔ اعجاز جنجوعہ نے کہا کہ کمشنر ملتان کی ذاتی دلچسی سے ملتان میں مختلف مقامات پر تیار درخت لگوائے۔ ڈی جی شفقت رضا نے کہا کہ پی ایچ اے شہر میں گرین کور میں اضافہ کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کر رہی ہےصحافیوں، سول سوسائٹی کے افراد نے پودا لگا کر ملکی سالمیت کیلئے دعا بھی مانگی۔