پشاور؛ ضلعی انتظامیہ  نے   جعلی چائے کی فیکٹری پر چھاپہ مار کر  دو  افراد کو  گرفتار کر لیا

92

پشاور،2مارچ(اے پی پی):ضلعی انتظامیہ پشاور نے اہم کارروائی کرتے ہوئے  ہشتنگری کے علاقے میں جعلی چائے کی   فیکٹری پر چھاپہ مار کر 2افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ پشاور کے مطابق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) آفتاب احمد نے مقامی پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے فیکٹری سے  چنے کے چھلکے اور کیمیکل سمیت جعلی چائے سے بھری 2200 کلو بوریاں اور جعلی چائے بنانے کی مشینری بھی برآمد کیں۔

اس حوالے سے ڈی سی پشاور کیپٹن (ر) خالد محمود نے کہا کہ گرفتار افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جس پر اہلیان علاقہ نے کاروائی پر ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔