ملتان ، 24 مارچ(اے پی پی ):بچوں کے لیے مضر صحت پاپڑ تیار کرنے والوں کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگرم عمل،پاپڑ فیکٹریوں سمیت متعدد فوڈ یونٹس کی چیکنگ، سنیکس یونٹ سیل، بھاری جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ نے کہا کہ ایچ ایس فوڈز کو خوراک کی تیاری میں چائنہ سالٹ اور کھار کے استعمال پر سیل کردیا ہے ،حشرات کی روک تھام اور صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صاف پانی کی عدم فراہمی اورتیار خوراک کو زمین پر سٹور کیا گیا تھا۔ ڈی جی فوڈ نے کہا کہ مسٹر کرسپو فوڈز کو آئل تبدیلی ریکارڈ نہ ہونے پر 30ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا ورکرزکے میڈیکلز اور پانی کی تجزیہ رپورٹ نہ ہونے پر سنیکس یونٹ کو جرمانہ کیا گیا ہے ۔انہون نے کہا کہ مضر صحت سنیکس کے استعمال سے بچوں میں ہیضہ اور پیٹ درد کی بیماریاں جنم لیتی ہیں اور کہا خوراک کی تیاری سے لے کر ترسیل تک تمام مراحل کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔











