ملتان؛ کمشنر جاوید اختر محمود نے ڈویژن میں نزول لینڈ پر تعمیر دکانوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے  کی  ہدایت کر دی

121

ملتان، 04 مارچ (اے پی پی ):کمشنر جاوید اختر محمود نے ڈویژن میں نزول لینڈ پر تعمیر دکانوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے  کی  ہدایت کی  ہے ۔انہوں نے  کہا  ہے کہ  دوکانوں کے کرایوں کا تخمینہ لگا کر بورڈ آف ریونیو بھجوایا جائے گا،  بورڈ اف ریونیو کی اپروول کے بعد دکانیں نئے کرایوں پر نیلام کی جائیں گی، کرایوں کی ری اسسمنٹ سے ریونیو میں اضافہ ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار کمشنر ملتان نے  سروے کمیٹی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ریونیو مبشر الرحمن نے بتایا کہ ڈویژن میں نزول لینڈ پر 3089 دکانیں موجود ہیں۔ سی او میٹروپولیٹن کاپوریشن اقبال فرید نے کہا کہ کارپوریشن کی نزول لینڈ پر 85 دکانیں ہیں جن پر سالانہ 3 کروڑ روپے ریونیو اکٹھا ہوتا ہےجبکہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی 382 ملکیتی دکانوں کی رینٹ اسسمنٹ کروائ جاچکی ہے۔

 اس بارے کمشنر ملتان ڈویژن و ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن جاوید اختر محمود نے  ہدایت کی  کہ کارپوریشن کو 382 دکانوں کی نیلامی شروع کی جائے،اخبار میں اشتہار دیکر ہر ہفتے 50 دکانیں نیلام کی جائیں اورنیلامی کا عمل صاف، اوپن اور شفاف بنایا جائے، ہر دکان کی نیلامی کی فوراً منظوری کروائ جائے۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر عامر خٹک، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر طیب خان، ڈائیریکٹر لوکل گورنمنٹ فاروق ڈوگر، اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔