ملتان:عورت مارچ جنوبی پنجاب کی عورتوں اور دیگر صنفی اقلیتوں کی عزت و آبرو اور مساوی حقوق کی کوشش ہے

93

ملتان، 08 مارچ(اے پی پی ): عورت مارچ جنوبی پنجاب کی عورتوں اور دیگر صنفی اقلیتوں کی عزت و آبرو اور مساوی حقوق کی کوشش ہے ہم ہر طرز کے پدر سری نظام اس سے منسلک استحصال اور مختلف اقسام کے تشدد کے خلاف ہیں جو پدر سری نظام سے جڑے ہوئے ہیں ہم عورتوں اور ٹرانس جینڈر شہریوں کی بااختیاری پر یقین رکھتے ہیں ہم انسانی تحفظ اور بنیادی ضرورتوں جیسے خوراک اور صحت کی تمام شہریوں کو فراہمی پر یقین رکھتے ہیں ہم آئین میں بیان کی گئی آزادیوں اور حقوق کی نظام عدل اور اصلاحات کے زرائع سے فراہمی پر یقین رکھتے ہیں عورت مارچ دیگر تمام پر امن مظاہروں اور انفرادی کوششوں کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کرتے ہیں جن کا مقصد صنفی مساوات اور ہر طرح کی عدم مساوات کا خاتمہ ہے ہم مشاہدے کے سب سے پس ماندہ طبقوں کے حقوق کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں کیونکہ عورت پس ماندہ طبقے میں دہرے بوجھ کا شکار ہے خواتین کے حقوق کے قانون پر عملدرآمد کے ساتھ رہائشی اداروں اور ملازمت کی جگہ پر انہیں محفوظ ماحول اور تحفظ فراہم کیا جائے صحت و تعلیم عورت کا بنیادی حق تسلیم کیا جائے عورت مارچ میں سماجی بھٹہ مزدور کسان صنعتی ورکرز خواتیں ٹرانسجینڈر اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی۔