ملتان:ہائی کورٹ لاہور ملتان بینچ کی ہدایات پر ملتان شہر کو سرسبز اور خوبصورت بنانے کے لئے شجر کاری کرنے کے بارے میں ایک مفصل پالیسی مرتب کرنے کے لئے ایم ڈی اے میں اجلاس ہوا

65

ملتان، 08 مارچ (اے پی پی ): ہائی کورٹ لاہور ملتان بینچ کی ہدایات پر ملتان شہر کو سرسبز اور خوبصورت بنانے کے لئے شجر کاری کرنے کے بارے میں ایک مفصل پالیسی مرتب کرنے کے لئے ایم ڈی اے میں اجلاس ہوا۔اجلاس کی سربراہی  ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے آغا محمد علی عباس  نے کی۔  اجلاس میں اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل ملتان اظہر کملانہ، اسسٹنٹ پروفیسر BZU  ڈاکٹر احسان بھابھہ،  ایڈوکیٹ اربن یونٹ محمد اصف حیات، کمپنی سیکرٹری اربن یونٹ محمد عمران،ڈپٹی ڈائریکٹر NHA  محمد جاوید ، ڈائریکٹر جنرل فاریسٹ  ڈاکٹر راجہ عمر،  اسسٹنٹ ڈائریکٹر پارکس اینڈ ہارٹیکلچر ملتان خضر عباس،ڈائریکٹر ہارٹیکلچ پی ایچ اے ر ملتان  غلام نبی، ملک لیگل ایڈوائزر ایم ڈی اے ملتان  محمد امین، ڈاسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر ملتان  طارق محمودنے شرکت کی۔اجلاس میں ملتان شہر کو سر سبز اور خوبصورت بنانے کے لئے شجر کاری کرنے بارے میں ایک مفصل اور بہترین پالیسی بنانے پر غور کیا گیا۔ ملتان شہر میں جلد شجر کاری مہم شروع کرنے بارے  پلاننگ کی جا رہی ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایم ڈی اے، پی ایچ اے ملتان  اور بی زیڈ یو،محکمہ جنگلات مل کر اس مہم کو کامیاب بنائیں گے۔جس کے بارے میں باقاعدہ ایک پروگرام مرتب دیاجا رہا ہے۔ ملتان شہر کے داخلی راستوں، روڈ سائیڈز، اپن سپیس اور پارکس میں گھنے اور سایہ دار درخت لگائے جائیں گے۔ جن سے ماحو ل میں بہتری ہونے کے ساتھ ساتھ ملتان شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا۔ پلکن، ٹالی، بوھڑ،املتاس اور بکائین کے درخت کثیر تعداد میں لگائے جائیں گے۔ریلوے ٹریک کے ساتھ ساتھ بھی درخت لگانے کا شیڈول مرتب دیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں شجر کاری ہونے کے بعد پودوں کی مسلسل دیکھ بھال کرنے  کے حوالے سے بھی تفصیل سے بحث کی گئی۔ ملتان شہر میں شجر کاری مہم کو کامیاب کرنے کے لئے مختلف پرائیویٹ  پارٹنرز اور این جی اوز کو شامل کرنے کا بھی پروگرام بنایا جا رہا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تیز بڑھوتری  اور سایہ دار درخت لگائے جائیں۔