ملتان ؛ پنجاب فوڈ اتھارٹی  کی بچوں  کیلئے  ناقص خوراک تیار کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں  ، پاپڑ  فیکٹری  سیل

84

 

ملتان، 2 مارچ (اے پی پی ):پنجاب فوڈ اتھارٹی  کی    بچوں کے لیے ناقص خوراک تیار کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں  جاری  ہیں ۔  ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ نے کہا کہ مسٹر فوڈ سنیکس یونٹ کو مضرصحت اجزاء کےاستعمال پر سیل کردیا گیا ہے ، جہاں  پاپڑ کی تیاری میں رنگ کاٹ، چائنہ نمک اور نوشادر کا استعمال کیا جارہا تھا جبکہ  خام مٹیریل اور تیار خوراک کو آلودہ جگہ پر سٹور کیا گیا تھا۔ اور  حشرات اور چھپکلیوں کی روک تھام کے لیے خاطر خواہ انتظامات نہ کیے گئے ۔

رفاقت علی نسوآنہ نے کہا کہ ملتان اور مضافاتی علاقوں میں متعدد فوڈ یونٹس کو بھاری جرمانے بھی عائد کیے ہیں اور  مضر صحت سنیکس کے استعمال سے بچوں میں ہیضہ اور پیٹ درد کی بیماریاں جنم لیتی ہیں ۔انہوں  نے کہا کہ صحت دشمن عناصر کی سرکوبی کے لیے بھرپور کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔